Tuesday, May 21, 2024

کراچی: دو کمسن بھائیوں نے بڑے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا، پولیس کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دیدی

کراچی: دو کمسن بھائیوں نے بڑے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا، پولیس کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دیدی
October 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ کے علاقے مٹیاری میں دو کمسن بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ ننھے ملزموں نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری بھی دے دی۔ دو کمسن بھائیوں نو سالہ سمیع اللہ اور بارہ برس ثناء اللہ نے اپنے بڑے بھائی نجیب اللہ کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا۔ ننھے ملزموں نے دو دن بعد تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ گرفتار ملزموں کے مطابق ان کا بڑا بھائی گھر میں روز جھگڑتا اور نشہ کرتا تھا اور انہیں اور ان کی والدہ کو قتل کرنا چاہتا تھا تاہم انہوں نے اپنے دفاع میں بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کا کہنا تھا کہ وہ ڈر کے مارے کسی کو واردات کا نہیں بتا رہے تھے لیکن لاش سے بدبو آنے کے بعد انہوں نے پولیس کواطلاع دینے میں ہی عافیت سمجھی۔