Friday, April 19, 2024

کراچی: دو پولیس مقابلوں میں چار ملزم ہلاک، موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بم برآمد، اورنگی ٹاؤن میں پولیس چھاپے

کراچی: دو پولیس مقابلوں میں چار ملزم ہلاک، موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بم برآمد، اورنگی ٹاؤن میں پولیس چھاپے
June 5, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں دو پولیس مقابلوں میں چار ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کو ہلاک ہونیوالے ملزموں سے موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بم بھی ملا ہے۔ منگھو پیر کے علاقے ناردن بائی پاس کے قریب چوری شدہ موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک بلوچستان سمگل کرتے ہوئے پولیس سے مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ دو ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دوسری طرف کلری میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے ملزم ہلاک ہو گئے۔ ملزم زبیر اور جہانگیر پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ملزموں سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں مختلف کارروائیوں کے دوران سات ملزم گرفتارہوئے ہیں جو پولیس کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور پولیس وردیاں بھی برآمد کی ہیں۔