Wednesday, April 24, 2024

کراچی: دو دریا سے ملنے والا اڑھائی سالہ بچہ ایدھی ہوم میں والدین کا منتظر

کراچی: دو دریا سے ملنے والا اڑھائی سالہ بچہ ایدھی ہوم میں والدین کا منتظر
May 29, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں دو دریا سے ملنے والے اڑھائی سالہ بچہ ایدھی ہوم میں اپنے والدین کا منتظر ہے۔ ایدھی ہوم میں بچہ مسلسل اپنی ماں کو پکارتا رہا۔ کراچی میں دو دریا سے ملنے والے بچے کے والدین تاحال اپنے بچے کو لینے ایدھی ہوم نہیں پہنچے۔ پولیس کو دو دریا سے اڑھائی سالہ بچہ اتوار کی رات ملا تھا۔ معصوم بچہ ناصرف اپنے والدین کے نام بتانے سے قاصر ہے بلکہ اپنا نام بھی نہیں بتا پا رہا۔ ننھا بچہ دو روز سے اپنی ماں کا نام پکار رہا ہے۔ بچہ چیزوں کو پہچانتا بھی ہے مگر اپنی ماں کا نام نہیں بتا پاتا۔