Sunday, September 8, 2024

کراچی : دو افرادکےقتل میں ملوث2ملزم گرفتار

کراچی : دو افرادکےقتل میں ملوث2ملزم گرفتار
August 7, 2015
کراچی(92نیوز)ایس ایس پی انویسٹی گیشن پولیس ایسٹ ذوالفقار مہر نے کہا ہے کہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر نے اپنے دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  مرد اور عورت کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دو ملزم دھر لیےہیں۔ ملزموں نے قتل کے بعد لاشیں پی آئی بی اور نیو ٹاؤن تھانوں کی حدود میں پھینک دی تھیں۔ ذوالفقار مہر کا کہنا ہے کہ ملزموں نے جرگے کے بعد دونوں افراد کو قتل کیا۔ دوسری جانب شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی مدد سے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزم خاتون کی مدد سے ڈکیتیاں کرتے تھے، پولیس نے طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کرلیے  ۔