Tuesday, April 16, 2024

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر
January 13, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پررہا،ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کےمطابق دنیا کے آلودہ شہرمیں آج دہلی پہلے اور لاہوردوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں فضائی آلودگی میں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کےمطابق آج لاہور دنیاکا دوسرا اور کراچی تیسرا آلودہ ترین شہرہے جبکہ بھارت کا شہر دہلی آج دنیا کا سب سےزیادہ آلودہ ترین شہر ہے۔

کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار181پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔درجہ بندی کے مطابق ایک سواکیاون سےدوسودرجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےجبکہ 301 سےزائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔