Friday, April 26, 2024

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا
November 29, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان کے معاشی حب میں فضائی آلودگی بڑا مسئلہ بن گیا۔ عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل  ہوگیا۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے ایندھن نے روشنیوں کے شہر کو آلودہ ترین بنادیا۔ کراچی میں روز بروزبڑھتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے سرکاری ادارے غیرمتحرک ہوگئے۔ عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں ذرات کی تعداد خوفناک حد 150 تک پہنچ گئی۔