Sunday, September 8, 2024

کراچی : دلدار گوٹھ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم مارا گیا !!! منگھوپیر سے 3دہشت گرفتار ، دستی بم اور اسلحہ برآمد

کراچی : دلدار گوٹھ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم مارا گیا !!! منگھوپیر سے 3دہشت گرفتار ، دستی بم اور اسلحہ برآمد
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کراچی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس دلدار گوٹھ میں ہوا۔ دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس موبائل گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔