Friday, May 17, 2024

کراچی ، دعا چوک کے قریب عمارت میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی ، دعا چوک کے قریب عمارت میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
December 3, 2020

معمولی غفلت بڑی تباہی کا باعث بن گئی، نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی دعاچوک میں گیس لیکج سےدھماکہ ہوااور دو منزلہ عمارت منہدم ہوگی، دھماکہ میں دس سالہ مظہر جاں بحق  اور چھ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بچے کےوالد،والدہ اور بہن بھائی شامل ہیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیس لیکچ کی وجہ سےکمرےمیں گیس بھر گئی، سگریٹ جلانےکےلئے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہوگیا اورعمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ  لگ گئی، فائربریگیڈ نے آگ پر قابوپایا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نےبھی جگہ کا معائنہ کیا ، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاہے۔