Friday, April 26, 2024

سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کراچی پہنچ گئے

سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کراچی پہنچ گئے
March 18, 2017
  کراچی (92نیوز)سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے لاپتہ ہونے کا معاملہ حل ہو گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آصف نظامی اور نظام نظامی اندرون سندھ اپنے مریدوں کو ملنے گئے تھے جہاں موبائل فون کی کوریج نہیں تھی ۔ تفصیلات کےمطابق درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے گدی نشین کے لاپتہ ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ سجادہ نشین آصف نظامی اور نظام نظامی واپس کراچی پہنچ گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں حضرات اندرون سندھ اپنے مریدوں سے ملنے گئے تھے جہاں موبائل فون کی کوریج نہیں تھی۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ  آصف نظامی چھ  مارچ  کو اپنی بہن سے ملنے کراچی پہنچے۔ آٹھ دن کراچی قیام کے بعد وہ چودہ مارچ کو درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر پر حاضری دینے کے لیے پاکپتن آئے جہاں سے پندرہ مارچ کو داتا علی ہجویری کے دربار پر حاضری کے لئے لاہور آئے ۔ جہاں سے وہ کراچی پہنچے۔ اس کے بعد وہ کہاں غائب ہوئے اس کا کسی کو پتہ نہیں ۔ کبھی خبر آئی کہ لاہور سے لاپتہ ہوئے تو کبھی کراچی ایئر پورٹ سے  تاہم آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے معاملے سے یکسر لاعلمی کا اظہار کیا۔  لیکن اس معاملے کا ڈراپ سین خاصا دلچسپ ہے کیونکہ وہ اندرون سندھ اپنے مریدوں سے ملنے گئے جہاں موبائل فون کی کوریج نہیں تھی  جبکہ سندھ پولیس تو لاعلم رہی ۔