Friday, May 17, 2024

کراچی ، درندہ صفت کا 4سالہ سوتیلے بیٹے پر بدترین تشدد

کراچی ، درندہ صفت کا 4سالہ سوتیلے بیٹے پر بدترین تشدد
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی میں  درندہ صفت شخص نے 4سالہ سوتیلے بیٹےکو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایڈیشنل پولیس سرجن نے بہیمانہ تشدد کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر شیراز علی کے مطابق سوتیلے باپ راشد نے دانیال کی ران، گھٹنے، بازو، پیٹ، پاؤں اور سر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایم ایل رپورٹ ہوچکی ہے ۔ دانیال کی والدہ صبا کا کہنا ہے کہ بیٹے کو اپنانے کی شرائط پر راشد سے شادی کی مگر شوہر  کی جانب سے مجھے اور بیٹے کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے حکومت اور آئی جی سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔