Saturday, April 27, 2024

کراچی ، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی ، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات
May 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج بھی سورج آگ برسائے گا۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ ادھر بن قاسم پاور پلانٹ کی فنی خرابی 20 مئی تک دور کرنے کا کے الیکٹرک کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ شہریوں کو بجلی بحران سے چھٹکارا کب ملے گا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ۔