Sunday, September 8, 2024

کراچی : داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کا پھر احتجاجی مظاہرہ !!! پولیس پر پتھراو، اہلکاروں کا لاٹھی چارج

کراچی : داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کا پھر احتجاجی مظاہرہ !!! پولیس پر پتھراو، اہلکاروں کا لاٹھی چارج
August 19, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباءنے آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مطالبات تو منظور نہ ہوئے لاٹھیاں کھانا پڑ گئیں جبکہ 5 طلباءکو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباءمطالبات منظور کرانے کیلئے ایک بار پھر احتجاج پر اتر آئے۔ طلباءنے یونیورسٹی کے سامنے والی سڑک پر احتجاج کیا جس پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور طلباءپر لاٹھیاں برسا دیں جس سے احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ پولیس نے آنسو گیس کا حربہ استعمال کیا لیکن وہ بھی کارگر ثابت نہ ہوا۔ پولیس اور طلباءکے درمیان کافی دیر تک آنکھ مچولی جاری رہی۔ بعدازاں طلبا پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور معطل ہونےوالی ٹریفک بحال ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پانچ طلباءکو حراست میں لیا گیا ہے۔