Thursday, April 25, 2024

کراچی ، خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا

کراچی ، خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا
October 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور  جان کی بازی ہار گیا۔ خالد نے رشوت وصولی کے خلاف  خود  کو آگ لگا لی تھی۔ دو دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ ڈرائیور خالد  کا  جسم پچاس فیصد سے زائد جلس گیا تھا۔ خالد کے بھائی کا کہنا ہے رشوت خوری نے غریب کی جان لی ہے۔ ساتھ ہی  ٹریفک پولیس اہلکار کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اہلکار حنیف کیخلاف رشوت خوری کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے رشوت مانگنے والے اہلکار کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔ شارع فیصل پر 2 دن پہلے ٹریفک پولیس اہلکار نے خالد سے رشوت مانگی تھی۔ رکشہ ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے خود کو شعلوں کی نظر کردیا تھا جس کے باعث خالد کا جسم 50 فیصد جھلس گیا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے گزشتہ روز سول اسپتال جاکر خالد کی عیادت بھی کی تھی۔ دوسری طرف رکشہ ڈرائیور کی نمازجنازہ ماڈل کالونی میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی شخصیات سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لواحقین نے پولیس اہلکار کو موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت ترین سزا کا مطالبہ کر دیا۔