Thursday, April 25, 2024

کراچی : خواتین پریذائیڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو ،دو حلقوں میں لگادی گئیں

کراچی : خواتین پریذائیڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو ،دو حلقوں میں لگادی گئیں
December 4, 2015
کراچی(92نیوز)ڈسٹرکٹ ایسٹ میں الیکشن کمیشن نے کچھ خواتین  پریزائڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو دو حلقوں میں لگا دیں الیکشن میں ووٹرز کی معاونت کرنے والے خود مشکل میں آگئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع شرقی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ بیلٹ پیپرزانتخابی مہریں  ووٹر لسٹیں سبھی کچھ رینجرز کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پہنچا یا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کچھ خواتین اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو ،دو پولنگ اسٹیشنز میں لگا  دی گئیں جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پہلے مرحلے میں خواتین پولنگ اسٹیشنز کو پہلے اور دوسرے مرحلے میں مردوں کے  پولنگ اسٹیشنز ووٹنگ کا سامان ترسیل کیا گیا  ۔