Sunday, September 8, 2024

کراچی :خسرہ پھر سراٹھانے لگا، محکمہ صحت کا مختلف علاقوں میں9روزہ مہم کااعلان

کراچی :خسرہ پھر سراٹھانے لگا، محکمہ صحت کا مختلف علاقوں میں9روزہ مہم کااعلان
August 15, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں خسرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگاجس کے بعد محکمہ صحت نے مختلف علاقوں میں نوروزہ مہم چلانے کااعلان کردیاہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں خسرہ نے ایک بارپھر سراٹھالیا ، مرض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت نے شہرکی ایک سوپینسٹھ یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پرمہم شروع کرنیکااعلان کردیا۔ محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام مینجرکے مطابق  کراچی کے مختلف علاقوں میں  انسدادخسرہ مہم 18سے26اگست تک جاری رہے گی۔

نوروزہ انسدادخسرہ مہم کے تحت پانچ سال کی عمرتک کے پندرہ لاکھ بچوں کو دوہزارمحکمہ صحت کی ٹیمیں حفاظتی ویکسین لگائیں گی ۔

خسرے سے بچاوکے انجکشن ای پی آئی سینٹرز،مدارس اور اسکولوں میں بھی لگائے جائیں گے۔ای پی آئی پروگرام سندھ کے ڈپٹی پروگرام مینجر کاکہناہے کہ  کراچی کے مختلف علاقوں میں 2ماہ کے دوران شہرکے مختلف طبی مراکز میں درجنوں بچے خسرہ کا شکار ہوچکے ہیں۔