Sunday, September 8, 2024

کراچی : حکومت سندھ کا 13 کلومیٹر طویل گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

کراچی : حکومت سندھ کا 13 کلومیٹر طویل گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان
July 15, 2016
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے کراچی میں 13 کلومیٹر طویل گجر نالے پر قائم تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا ۔ ڈی سی سینٹرل کیپٹن ریٹائرڈ فریدالدین کا کہنا ہےکہ10 روز بعد بڑی صفائی کی جائےگی۔ تفصیلات کےمطابق  گجر نالے میں مکان گرنےکا واقعہ کے بعد  حکومت ایکشن میں آگئی۔ ڈی سی سینٹرل فرید الدین نے تیرہ کلومیٹر طویل گجر نالے پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا کہتے ہیں نالے پر تیس ہزار مکانات غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے،دس روز میں بڑی صفائی کی جائےگی اور چھ ماہ میں مکمل صفایا۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ جو مکان نالے میں گرا ہے،اس کےمالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا،مذکورہ مکان میں اآٹھ کمرے تھےاور فی کمرہ پانچ ہزار کرایہ لیا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے کی چوڑائی دو سو دس فٹ ہے، تجاوزات کےبعد نالے کی چوڑائی صرف دس فٹ تک محدود ہوگئی ہے۔