Friday, April 26, 2024

کراچی ،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

کراچی ،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 3  ملزم گرفتار
December 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز)  ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  3 ملزم   گرفتار  کر لئے جب کہ  موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور  بھاری رقم برآمدکر لی ۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے حسن اسکوائر کے قریب کریم پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث آصف، رزاق اور پرویز کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور 115 ملین روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ دوسری جانب  ایف آئی اے نے آن لائن مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر ہونے والا بڑا فراڈ پکڑلیا۔ 10 ہزار سے زائد شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم ہتھیانے والے  4 ملزموں کو  گرفتار کرلیاگیا۔