Tuesday, April 16, 2024

کراچی ، حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 میں انتخابی مہم کا آج آخری دن

کراچی ، حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 میں انتخابی مہم کا آج آخری دن
October 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے 111 میں آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ امیدوار ووٹرز کو قائل کرنے کے لئے ہر ممکن جتن کریں گے۔ کوئی ریلی نکالے گا اور کوئی کارنر میٹنگ کرے گا۔ یہ حلقے صدر کلفٹن ،ڈیفنس اور دیگر مضافاتی آبادیوں پرمشتمل  ہیں۔ عام انتخابات میں یہ دونوں نشتیں تحریک انصاف کے نام رہیں تھیں۔ عارف علوی نے صدر مملکت بننے کےبعد این اے 247 کی نشست چھوڑ دی تھی جبکہ پی ایس 111 سے منتخب عمران اسماعیل گورنر سندھ بننے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔ این اے 247 میں تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی اورایم کیوایم کے صادق افتخارمدمقابل ہونگے۔ پیپلزپارٹی نے قیصر نظامانی جبکہ پی ایس پی نےارشد وہرہ کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ایس 111 میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور تحریک لبیک کے امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔