Wednesday, April 24, 2024

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا 1286واں عرس، گورنر سندھ نے تقریبات کا افتتاح کیا

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا 1286واں عرس، گورنر سندھ نے تقریبات کا افتتاح کیا
September 23, 2016
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں عرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا۔ مزار کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی کےتین روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا، اس دوران وزیراعلیٰ کے مشیر اوقاف اور ڈپٹی مئیر کراچی بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ عرس میں آنے والے زائرین کو بہترین سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سے قبل رات گئے مزار کو آب زم زم اور عرق گلاب اور عطر سے غسل دیا گیا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے سو سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور دو مانیٹرنگ روم بھی بنائے گئے ہیں۔