Saturday, May 4, 2024

کراچی : حساس اداروں کی کارروائی میں ،،را،، کا مبینہ ایجنٹ ارشد گرفتار

کراچی : حساس اداروں کی کارروائی میں ،،را،، کا مبینہ ایجنٹ ارشد گرفتار
May 7, 2016
کراچی(92نیوز)حساس اداروں اور پولیس نےکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹ  ارشد کو گرفتارکرلیا، جس سے جدید آلات ، موبائل فون سمز اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حساس اداروں کی نشان دہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ارشد کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی ایجنٹ کو کال اور انٹر نیٹ ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور جدید آلات ، دستاویزات ، موبائل فون اور سمیں برآمد  کر لی گئی ہیں ۔ ملزم پانچ سال سے کراچی میں مقیم تھا۔ بھارتی ایجنٹ  سے بھارتی پاس پورٹ  بھی برآمد ہوا ہے۔ بھارتی ایجنٹ  پانچ سالوں کے دوران کئی بار بیرون ملک بھی گیا۔ ملزم کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ  ملزم سے را  کی سرگرمیوں کے حوالے سے  تفتیش جاری ہے ۔