Monday, May 6, 2024

کراچی: حساس اداروں کا آپریشن، پانچ غیرملکی باشندے گرفتار، ملزمان تنزانیہ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے شہری

کراچی: حساس اداروں کا آپریشن، پانچ غیرملکی باشندے گرفتار، ملزمان تنزانیہ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے شہری
June 11, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں حساس اداروں نے پانچ غیرملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے کیبل آپریٹر کے قاتل سمیت سات ملزمان بھی دھر لیے۔ حساس اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ غیرملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں کا تعلق تنزانیہ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہے۔ لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور نعمان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اورنگی میں گزشتہ روز کیبل آپریٹر کو قتل کرنے والے ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا۔ منگھو پیر نیو ناظم آباد کے قریب پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی اور اتحاد ٹاؤن میں بھی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں پکڑ لیا۔ پیرآباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو حراست میں لے لیا ہے۔