Friday, April 26, 2024

کراچی ، حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے نیچے آگئی

کراچی ، حب ڈیم میں پانی کی سطح  ڈیڈ لیول سے نیچے آگئی
June 26, 2018
کراچی (92 نیوز) بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح  ڈیڈ لیول سے نیچے آگئی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر ضلع غربی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ حب کنال سے پانچ کلو میٹر دور زیرو پوائنٹ سے پانی کی تقسیم ہوتی ہے۔ پانی کی کمی کے بعد کراچی اور بلوچستان کو 48 گھنٹے بعد پانی دیا جارہا ہے۔ بوند بوند پانی کو ترستے کراچی کو حب ڈیم سے بھی پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کینجر جھیل سے کراچی کو 550 ملین گیلن پانی دیا جاتا ہے۔ واٹر بورڈ کے خستہ حال نظام کے باعث 550 میں سے 450 ملین گلین یومیہ ہی شہر تک پہنچ پاتا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ پانی کا بحران ناک سے اونچا ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی شہر سے ووٹ کی طلب گار پیپلز پارٹی ہو یا ایم کیو ایم تلخ حقیقت یہ ہے کہ دونوں جماعتیں دس سال تک ایوانوں میں موجود رہیں لیکن پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل نہیں کئے ۔