Thursday, May 2, 2024

کراچی ، جیالے آج باغ جناح، اور کھلاڑی الہ دین پارک کے قریب پنڈال سجائیں گے

کراچی ، جیالے آج باغ جناح، اور کھلاڑی الہ دین پارک کے قریب پنڈال سجائیں گے
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بڑے پاور شو کی تیاریاں کر لیں۔  جیالےآج باغ جناح، اور کھلاڑی الہ دین پارک کے قریب پنڈال سجائیں گے۔ کارکنان کا جوش و خروش آسمان کی بلندیوں کو چھونےلگا ۔ چالیس ہزار کرسیاں اور ایک سو بیس فٹ لمبا ، چالیس فٹ چوڑا، بیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ باغ جناح پی پی قائدین کی تصاویر اور پارٹی پرچموں سے سج دھج گیا۔ لائٹنگ، پارکنگ کے انتظامات بھی مکمل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کراچی کے لئے بدترین دن تھا۔  سانحہ بارہ مئی کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ کر رہے ہیں۔ ادھر عمران خان کیلئے جدید اور ٹھنڈا خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی آسمان کی بلندیاں چھو رہا ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے کھلاڑیوں سے جلسے میں بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔ پی پی کا جلسہ کامیاب ہو گا یا تحریک انصاف کا ؟ فیصلہ سازی کا اختیار کراچی والوں کے پاس ہے۔