Friday, April 26, 2024

کراچی، جٹ لائن میں فائرنگ سے پولیس افسر قتل

کراچی، جٹ لائن میں فائرنگ سے پولیس افسر قتل
July 23, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے جٹ لائن میں مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کو قتل کردیا، ملزم اےایس آئی کا پستول بھی لے گیا، تیئس دنوں میں تین پولیس اہلکار نشانہ بن چکے ہیں۔ جٹ لائن میں اے ایس آئی گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلا تھا، راستے میں پان کے کیبن پر رکا تو مسلح ملزم آگیا۔ عینی شاہد کے مطابق ملزم نےغلام محمد سے پوچھا مجھے پہچانا۔ اے ایس آئی نے کہا نہیں کون ہوتم؟۔ اسی دوران ملزم نےاچانک پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ ملزم پولیس افسر کا پستول بھی لیکر فرارہوگیا۔ متقول کے بھائی نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ سے شوائد اکھٹے کر لئے ہیں، تیس بور کا خول بھی ملا ہے جس کا فارنزک کروایا جائے گا۔ غلام محمد تھانہ آرٹلری میدان میں انوسٹگیشن میں تعینات تھا۔ تیس دنوں میں پولیس پر یہ تیسرا حملہ ہے، اس سے پہلے محمود آباد میں ون فائیو کے اہلکار نعمان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملزمان اسلحہ بھی ساتھ لے گئےتھے۔ دوسرا واقعہ کورنگی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان پولیس اہلکار اصغر کو قتل کرنے کے بعد اسلحہ لیکر فرار ہوگئے تھے۔