Friday, April 19, 2024

کراچی ،جماعت اہلسنت کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ

کراچی ،جماعت اہلسنت کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ
November 28, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) جماعت اہلسنت پاکستان نے جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترامیم کرنے والوں کی سزا دی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنما شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ تا نشتر پارک تک نکالا جائے گا ۔ حکومت فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کی نشاندہی کرکے اور اسے سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس نشتر پارک پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوجائے گا۔