Thursday, April 18, 2024

کراچی ، جلوس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے گئے

کراچی ، جلوس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے گئے
November 18, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں جلوس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ پولیس اہلکار چپ تعزیئے کے جلوس کے اختتام سے قبل ہی ڈیوٹی ختم کر کے تھانے اسلحہ جمع کرانے پہنچے تو وقت سے قبل اسلحہ  جمع نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد جمشید کوارٹر میں موجود ہیڈ محرر نے ایک اہلکار کو تشدد نشانہ  بنا ڈالا اور اس کی وردی بھی پھاڑ دی۔ پولیس اہلکاروں نےاحتجاج کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔