Tuesday, May 7, 2024

کراچی ، جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار

کراچی ، جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار
July 16, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار ہو گیا۔ کراچی کے بے نظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندارتقریب منعقدکی گئی، ایگلیٹ کورس 39 بیج کے 1398 جوان پاس آؤٹ ہوئے۔ جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہر ہ دکھایا۔ کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو اور مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کریم کھرل نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کھرل نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سینٹر کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا چکا ہے۔