Wednesday, April 24, 2024

کراچی : جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں 13پولیس افسران و اہلکار فارغ

کراچی : جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں 13پولیس افسران و اہلکار فارغ
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن شروع ہوگیا ،اعلی افسران نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں 13 پولیس افسران و اہلکاروں کو فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہ سرکار کی،ساتھ جرائم کا،کراچی پولیس کو داغ دار کرنے والوں  کا برا وقت ہوگیا شروع اعلی  پولیس افسران نے ٹھان لی،برائی ختم کرنےکی،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کالی وردی والوں کے گلے پڑ گئی۔ تحقیقات ہوئی تو ویسٹ زون کے 41 پولیس افسران و اہلکاروں کا پول کھل گیا، جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے 13 اہلکاروں کی تو ہوگئی پکی چھٹی 10 کے عہد ےلیے گئے واپس اور کردی گئی تنزلی،10کو ڈالا گیا واچ لسٹ میں اور تنخواہ روکنے کا بھی ہوگیا فیصلہ ایس ایس پی ویسٹ اظفرمہیسر کا کہنا ہے کہ پولیس میں جرائم پیشہ کو سہارا دینے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں جو بھی اہلکار جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔