Thursday, May 2, 2024

کراچی : تین کرپٹ انسپکٹرز نوکری سے فارغ

کراچی : تین کرپٹ انسپکٹرز نوکری سے فارغ
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بعد اب ڈسٹرکٹ ساوتھ میں پولیس کے لٹیروں پر شامت آگئی تین کرپٹ انسپکٹر ز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس میں  کرپٹ افسران کی صفائی کا سلسلہ جاری اس بار احتساب ہوا ڈسٹرکٹ ساوتھ کے افسران کا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق کرپشن اور جرائم میں ملوث تین انسپیکٹرز کو نوکری سے فرغ کردیا گیا جبکہ اے ایس آئی سے انسپیکٹر رینک تک کے 24 افسران کی سروس میں کمی کردی گئی۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کرپشن میں ملوث 33 افسران اور سپاہیوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی تھی۔