Friday, April 26, 2024

کراچی : تین کار لفٹرز سمیت آٹھ ملزم گرفتار‘ چھینی ہوئی کار اور اسلحہ برآمد

کراچی : تین کار لفٹرز سمیت آٹھ ملزم گرفتار‘ چھینی ہوئی کار اور اسلحہ برآمد
August 27, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں سے تین کارلفٹرز سمیت آٹھ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور چھینی ہوئی کار بھی برآمد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کے دوران کار لفٹر یاسر، ابراہیم اور بخت عرف طوطی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے اسلحہ اور چھینی ہوئی کار بھی برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب اتحاد ٹاون سے ملزم نذیر حسین، عبدالحنان اور اختر محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر پاک کالونی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔