Wednesday, May 1, 2024

کراچی : تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ سے متعلق نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی : تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ سے متعلق نمائش کا افتتاح کر دیا گیا
August 23, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی ایکسپو سینٹرمیں تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ سے متعلق نمائش کاافتتاح مشیراطلاعات مولابخش چانڈیونےکیا۔ اس موقع پرمولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں اہم ثابت ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے ایکسپوسینٹرمیں دوسری  تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایج ٹیکنولوجی نمائش کا افتتاح مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کیا۔ مشیر اطلاعات کا کہناتھاکہ نئی اورجدید ٹیکنولوجی سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی۔ نمائش میں شریک تاجروں کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل پرنٹنگ سےمتعلق نمائش سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کونئی جان ملے گی۔۔ نمائش میں 100 سے زائد کمپنیوں کے12 ہزار سے زائد نمائندےشرکت کررہے ہیں جن میں چین،جرمنی،اٹلی،کوریا،نیدر لینڈ،سنگاپوراور تائیوان سمیت 15 ممالک کت وفود شامل ہیں۔