Tuesday, April 16, 2024

کراچی: تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

کراچی: تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے
May 24, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ مہم کا افتتاح کمشنر کراچی سید آصف حید شاہ نے کیا۔ کراچی بھر میں تین روزہ انسداد  پولیو مہم  کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کا  افتتاح کمشنر کراچی سید آصف حید شاہ نے کیا۔ مہم کے دوران کراچی کے بائیس لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران چھے ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار پولیو ورکز کی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔ مہم میں پانچ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیو مہم اب اگست میں شروع کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں  انہیں قائل کر کے ان کے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت احمد بخش ناریجو اور اسپتال کے ایم ایس ڈکٹر توفیق چوہدری بھی موجود تھے۔