Wednesday, May 1, 2024

کراچی : تیموریہ تھانےپرہینڈگرنیڈ سے حملہ ،ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ

کراچی : تیموریہ تھانےپرہینڈگرنیڈ سے حملہ ،ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ
January 6, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی میں تیموریہ تھانے پر  موٹرسائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ   پھینکا  اور فرار ہوگئے جاتے جاتے فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک پولیس اہل کار وں پر فائرنگ کی جس  سے دو اہلکار زخمی اور  رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق  دہشتگردوں نے تیموریہ تھانوں میں اس وقت ہینڈگرنیڈ سے حملہ کیا جب پولیس اہلکاروں کی شفٹ بدلنے والی تھی ۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانے کے برابر والی گلی سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فرار ہو گئے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اقبال زخمی ہوا جس کے بعد ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اہل کاروں  کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار شبیر  اور  رکشہ ڈرائیور علی عمران زخمی ہو گئے۔ علی عمران  دوران علاج دم  اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لارک کا کہنا ہے کہ ملزمان  میں سے  ایک نے چادر اور ایک نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا۔

پولیس کا کہنا کے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 جبکہ سرکاری کلاشنکوف کے 9 خول ملے ہیں نائن ایم ایم کے خول کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔