Thursday, April 18, 2024

کراچی : تھیلیسیمیا سینٹرز میں خون نایاب ، بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں

کراچی : تھیلیسیمیا سینٹرز میں خون نایاب ، بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں
May 21, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے تھیلسیمیا سینٹرز میں خون نایاب ہوگیا جس کے باعث  اس مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں چند ہفتوں سے جاری شدید گرمی نے  کاروبار زندگی کو شدید نقصان پہنچا یا ہےجس کا اثر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں پر بھی پڑا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے کراچی کے متعدد تھیلے سیمیا سینٹرز کو خون کو عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد میں  پچاس فیصد  تک کمی  واقع ہوگئی ہے۔ خون عطیات میں کمی کی وجہ سے مریضوں کی  زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں بروقت کئی   بچوں کو خون نہیں لگایا جاسکا۔اس صورت حال سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب ایک تھیلے سیمیا سینٹر کے چیئرمین کا کہناتھاکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر خون کاعطیہ کریں اور حکومت پر بھی اپنا کردار ادا کرے۔