Friday, April 26, 2024

کراچی : تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا دو بییٹیوں کی ماں علاج کیلئے مسیحا کی منتظر

کراچی : تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا دو بییٹیوں کی ماں علاج کیلئے مسیحا کی منتظر
January 18, 2017
کراچی(92نیوز)زندگی کبھی کبھی اس قدر کٹھن ہوجاتی ہے کہ اس کا بوجھ اٹھانا ناممکن ہوجاتا ہے، کراچی میں ملیر کی رہائشی شازیہ بی بی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے بچوں کی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں جو تھیلسیمیا کا شکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آنسو پوچھتی شازیہ ،ماں ہیں دو بیٹیوں کی جو تھیلیسیمیا جیسی جان لیوا بیماری سے جنگ لڑرہی ہیں، شازیہ کا ایک بیٹا چند ماہ قبل اس موذی مرض میں زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔ شازیہ کی بیٹیوں کا کہنا ہےکہ پہلے تو دکان کی وجہ سے گھر کا گزر بسر ہوجاتا تھا لیکن بھائی کی موت کےبعد کوئی پرسان حال نہیں۔ دس سال قبل بیوہ ہونے والی شازیہ اپنے بچوں کی زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں وہ اپنا بیٹا تو کھوچکی ہیں لیکن بیٹیوں کی زندگی بچانے کیلئے کسی مسیحا کی منتظر ہیں۔