Sunday, September 8, 2024

کراچی :تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض رل گئے

 کراچی :تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض رل گئے
January 23, 2016

کراچی(92نیوز)جناح اسپتال کے ڈاکٹر چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سڑکوں پر آگئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بہت سے ڈاکٹروں کی شادیاں بھی نہیں ہو پارہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آج پھر ہڑتال کر دی جس سے مریض بے چارے خوار ہوتے رہے ۔

ڈاکٹروں کا س موقع پر کہنا تھا کہ حکومت ہمیں چھے ماہ سے تنخواہیں نہیں ادا کررہی ہے جس کے باعث بہت سے ینگ ڈاکٹرز کی شادیاں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

احتجاجی ڈاکٹروں کا صبرکا پیمانہ لبریز ہونے پر انہوں نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔