Saturday, April 20, 2024

کراچی ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا فیصلہ ، تھانیدار سفارشیں ڈھونڈنے لگے

کراچی ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا فیصلہ ، تھانیدار سفارشیں ڈھونڈنے لگے
June 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) الیکشن سے پہلے کراچی کی پولیس میں نچلی سطح پر بڑی تبدیلی کا طوفان برپا ہوگیا، شہر کے تمام 116 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا جس کے بعد  فہرستیں تیار ہونے لگیں ،اقدام پر  تھانیداروں کے پیروں تلے زمین کھسک گئی جو اب سفارشیں ڈھونڈنے کیلئے سرگرم ہو گئے  ہیں ۔ کراچی کے 116 پولیس اسٹیشنوں کے تھانیداروں کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا اور  فہرستیں بھی تیار ہوگئیں، سابقہ جیالی حکومت کے دور میں تعینات ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے گا ۔ ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے قبل ان کی سیاسی تعلق داری کی چھان بین کی جارہی ہے، جس کے بعد ایک ضلع میں تعینات ایس ایچ اوز کو دوسرے ضلع میں تعینات کیا جائے گا، بڑے فیصلے کے بعد ایس ایچ اوز کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے اور انہوں نے اپنی ٹرانسفر رکوانے کیلئے سفارشیں لگوانا شروع کردی ہیں ۔