Saturday, April 20, 2024

کراچی : تعلیمی ادارے کھولنے پر ایسوسی ایشن بھی تقسیم

کراچی : تعلیمی ادارے کھولنے پر ایسوسی ایشن بھی تقسیم
August 2, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز بھی تقسیم ہوگئیں  دو تنظیمیں کل سے سکول کھولنے پر اڑی ہوئی ہیں جبکہ دیگر تنظیموں نے سرکاری فیصلے کی پیروی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین اگست کو نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر پرائیویٹ سکولوں کی تنظیمیں بھی تقسیم ہوگئیں۔ پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن اور پیک ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا ہے کہ ان کے تعلیمی ادارے تین اگست سے ہی کھلیں گے اور سرکاری دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔ کچھ دیر بعد ہی  پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرڈالی  کہا کہ وہ حکومت سے کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے ان کی تنظیم کے تحت تمام سکول گیارہ اگست کو ہی کھلیں گے ۔ پرائیویٹ سکولوں کی تنظیموں کے درمیان اختلافات سے والدین اور بچوں کی پریشانی دہری ہوگئی ہے ایک ہی سوال گردش کررہا ہے  کہ چھٹیوں کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔