Friday, May 10, 2024

کراچی، تعلیمی اداروں میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگیا

کراچی، تعلیمی اداروں میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگیا
January 30, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تعلیمی اداروں میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، اب تک دوسو سےزائد مثبت کیسز سامنےآچکے ہیں، جبکہ پندرہ سو سےزائد ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

سکینڈری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک 233 مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کے 1506 ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

سرسید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے 59 اساتذہ، غیرتدریسی عملہ اور طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہید ملت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 سے بڑھ کر 22 ہوگئی۔

اس سے قبل پی آئی بی گرلز کالج میں 15 سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اپوا گرلز کالج میں بھی بتیس مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ سست روی کا شکارہیں۔