Thursday, September 19, 2024

کراچی ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کا سراغ مل گیا

کراچی ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کا سراغ مل گیا
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسپیشل برانچ نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنےوالے گروہ کا سراغ لگالیا، ملزمان  کو ایک طلبا تنظیم کی بھرپور حمایت حاصل ہے،آئی جی سندھ نے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کا حکم دے دیا ۔ تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی سے  نوجوان نسل کوبرباد کرنے والے پولیس  کے ریڈارپرآگئے۔ اسپیشل برانچ نے منشیات سپلائی کرنےوالوں کا سراغ لگالیا۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے گروہ میں لڑکیاں بھی شامل ہیں  اورطلباتنظیم کے دو کارکنوں بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔ ملزمان ڈیفنس کلفٹن اور طلبا کی ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں۔اسپیشل برانچ نے رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش کردی ۔ آئی جی نے صورتحال پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ  پولیس انٹیلی جنس کہاں سوئی ہوئی ہے  ۔ ڈاکٹرکلیم امام نے ایس ایس پیز کو حکم دیاکہ منشیات فروش گروہوں کا قلع قمع کیاجائے۔