Sunday, September 8, 2024

  کراچی : تحقیقاتی اداروں نےکرپشن کےایک اوربادشاہ حضوربخش کلہوڑو کو پکڑلیا

   کراچی : تحقیقاتی اداروں نےکرپشن کےایک اوربادشاہ حضوربخش کلہوڑو کو پکڑلیا
August 28, 2015
کراچی(92نیوز)تحقیقاتی اداروں نےڈاکٹرعاصم حسین ، محمد علی شیخ کے بعد کرپشن کے ایک اور بادشاہ حضو ربخش کلہوڑو کوبھی قانون کے شکنجے میں کس دیا ہے۔ کے ایم سی کا مالی جس نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کو خوب نوچا اورنچوڑا ، بن گیا جنٹلمین یہ ہے  کرپشن کا ایک ڈان حضور بخش کلہوڑو جو کے ایم سی کے محکمہ پارکس میں ایک معمولی مالی تھا  یہ ہے سی ویو پر واقع وہ بنگلہ جہاں سے کرپشن کا یہ بے تاج بادشاہ پکڑا گیا۔ پودے لگانے والے  نے قومی خزانےکواپنی جاگیر سمجھ کر لوٹ  مار کا ایسا بازار گرم کیا کہ اس کی پانچوں انگلیاں تھی گھی میں اور سر کڑاہی میں ۔ شرجیل میمن ،اویس مظفر ٹپی ،محمد علی شیخ اور جعفر خواجہ  کا فرنٹ مین بن کر بلدیاتی اداروں پر بلا شرکت غیر حکمرانی کی ۔ گرفتار ملزم حضور بخش کلہوڑو کے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعض رہنماوں سے بھی  قریبی روابط تھے جس کا اس نے خوب خوب فائدہ اٹھایا۔ ملزم حضور بخش ساتھ کرپشن میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے سنئیر ممبر سے لیکر پٹے داروں تک ملوث رہے۔ سندھ کے بلدیاتی اداروں میں اعلی افسران کا تقرراور تبادلے،ہوں یا  ،چائناکٹنگ اور ،بڑے بڑے پراجیکٹ میں غبن،یا ہوں غیر قانونی ہائیڈرنٹ پانی اور ٹینکر مافیا حضور بخش کلہوڑو کی ہی سنی جاتی تھی ۔ سابق ڈی سی ایسٹ آغا پرویز میونسپل کمشنرسمیع صدیقی سابق ایڈمنسٹریٹرثاقب سومرو،سابق ای ڈی او ریونیو سجاد عباسی ظفر کہلوڑو اور ذیشان ملا  سمیت کئی اعلی افسران اس کے نیاز مند ہیں ۔ ملزم اس سے قبل بھی فاروق ستار کےساتھ نیب کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں  بھی جیل کاٹ چکا ہےکراچی میں زمینوں قبضے پر اور کھاتوں کی تبدیلی میں  سب سے زیادہ سرگرم رہا۔ کراچی کے علاقے گڈاپ اسکیم 33 میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیااور  کوآپریٹوسوسائٹی میں بھی اپنے منظور نظر افراد کو ایڈمنسٹریٹر تقرر کروایا۔