Thursday, April 25, 2024

کراچی: تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکا باغ جناح میں جلسہ

کراچی: تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکا باغ جناح میں جلسہ
January 14, 2018

کراچی (92 نیوز) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ آج کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کرے گی۔
جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کرسیاں لگا دی گیئں ہیں اور پولیس کی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے باغ جناح کراچی میں ہونے والے جلسے کے لیے
پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ سیکورٹی پلان کے مطابق 400 پولیس اہلکار جلسے کی سیکورٹی پر مامور ہونگے جبکہ اطراف میں بلند عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔
ادھر اسٹیج اور باغ جناح کی سوئپنگ کے لیے بی ڈی ایس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے جلسہ گاہ کے اطراف میں سڑکوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماؤں نے بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے باغ جناح کا دورہ کیا۔
جلسے سے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور چاروں صوبوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
ادھر کراچی ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا خادم حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کیلیے بنا تھا وہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہم پورے کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں بد عنوانی کا خاتمہ کرے۔