Thursday, March 28, 2024

کراچی ، تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا ایکشن ، پختہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا

کراچی ، تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا ایکشن ، پختہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا ایکشن رات میں بھی جاری رہا۔ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک فوڈ اسٹریٹ سمیت مختلف دکانوں کے درجنوں سائن بورڈز گراتے ہوئے پختہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کے ڈی اے کے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے رات گئے تک آپریشن کیا اور دکانوں کے  اضافی سائن بورڈز گرا دئیے۔ تجاوزات مافیا کے خلاف  حسن اسکوائر کی فوڈ اسٹریٹ پرمختلف  ریسٹورنٹس سمیت دیگر کے اضافی سائن بورڈز گرا دئیے گئے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس ورینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی۔