Friday, April 26, 2024

کراچی ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا اور پولیس میں تصادم

کراچی ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا اور پولیس میں تصادم
November 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی  تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے کارندوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ پتھراؤ اور فائرنگ سے دو  کے ڈی اے اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیر قانونی تعمیرات گرانے  کے ڈی اے  اور پولیس کی ٹیم مہران ٹاؤن پہنچی تو قبضہ مافیا کے کارندوں نے پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں دو کے ڈی اے اہلکار زخمی ہو گئے۔ قبضہ مافیا کے کارندوں نے پولیس کی نفری پر فائرنگ بھی شروع کر دی جس کےنتیجے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا۔ ادھر کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کی جانب سے ضلع کورنگی ،ضلع  وسطی اور شرقی میں بھی کارروائیاں کی گئی اس دوران انتظامیہ نے 100 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا۔