Friday, April 26, 2024

کراچی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ایمپریس مارکیٹ کےاطراف سینکڑوں دکانیں مسمار

کراچی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ایمپریس مارکیٹ کےاطراف سینکڑوں دکانیں مسمار
November 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سینکڑوں  دکانیں گرائی گئیں۔ صدر کی مرکزی موبائل مارکیٹ اور اکبرروڈ پر بھی غیرقانونی تعمیرات گرائی گئیں۔ لائٹ ہاوس، کھوڑی گاڑن اور آرام باغ میں بھی بڑے آپریشن کئے گئے اورسینکڑوں دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ برنس روڈ کی فوڈ اسڑیٹ پر بھی بھاری مشینری نےغیرقانونی تعمیرات گرائیں۔ گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ شہری کہتے ہیں تجاوزات کا خاتمہ اچھی بات ہے۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے۔ شہرقائد کو ایک بار پھر ایسا بنائیں گے کہ پہلے کی طرح ملک بھر سے لوگ ایسے دیکھنے آئیں گے۔