Monday, May 20, 2024

کراچی ، تجاوزات آپریشن میں بفر زون میں نالے پر قائم 3 فیکٹریاں مسمار

کراچی ، تجاوزات آپریشن میں بفر زون میں نالے پر قائم 3 فیکٹریاں مسمار
January 31, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران بفر زون میں نالے پر قائم 3 فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ کارروائی کے دوران بفرزون سیکٹر اے 16 میں نالے پر تعمیر کی گئی 3 فیکٹریاں گرائی گئیں جبکہ 4 فیکٹروں کی دیواریں مسمار کر دی گئیں۔ پاپوش میں فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی 5 دکانیں بھی گرا دی گئیں۔ دوسری جانب جمشید کوارٹرز میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گرانے کا آج دوبارہ شروع کیا گیا تاہم عمارت کے مکینوں کی درخواست پر عدالت نے ایس  بی سی اے کو عمارت گرانے سے روک دیا۔ قبضہ مافیا کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں آپریشن جاری ہے ۔ ریاستی مشینری قابضین کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہے۔  آپریشن کے دوران بحریہ انکلیو ، بنی گالہ ، کورنگ نالے کے اطراف سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، سیاسی شخصیات کی عمارات بھی  آپریشن سے نہ بچ پائیں ۔ بڑی عدالت نے بڑے  مافیا کے خلاف بڑا حکم جاری کیا تو ریاستی مشینری بڑی تعداد میں پوری طاقت سے حرکت میں آئی۔ اسلام اباد میں سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو، بنی گالا ، کورنگ نالہ، کشمیر ہائی کے اطراف مارکیز، ،ترنول میں قائم تجاوزات کو مسمار کیا ۔ آبپارہ میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز سے متصل سڑک کو بھی کھلوا دیا گیا ، قائداعظم یونیورسٹی کی زمین سابق چیئرمین سینٹ نیئربخاری کے دفتر اور گھر کی دیواریں بھی نہ بچ پائی۔