Wednesday, May 8, 2024

کراچی: تبت سینٹر کے قریب گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: تبت سینٹر کے قریب گودام میں آگ بھڑک اٹھی
February 26, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے تبت سینٹر کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ آگ کی شدت بڑھی تومزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔

آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔ اسپیئرپارٹس کے گودام میں لگنے والی آگ سے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔