Friday, March 29, 2024

کراچی تاجر اتحاد کا مہنگے ماسک بیچنے والوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی تاجر اتحاد کا مہنگے ماسک بیچنے والوں کے بائیکاٹ کا اعلان
February 28, 2020
کراچی (92 نیوز) منافع خوروں نےگندم، چینی، آٹے کے بعد ایک اور بحران پیدا کردیا۔ ملک میں کرونا وائرس کے دو مریض سامنے کیا آئے۔ مارکیٹ سے ماسک ہی اٹھا لیے گئے۔ چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے مہنگے ماسک بیچنے والوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ کرونا وائرس کے پاکستان میں داخلے کی خبروں سے منافع خور بھی سرگرم ہو گئے۔ چند ہی دنوں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے استعمال کیا جانے والا ماسک نایاب ہو گیا۔ کراچی میں ہول سیل مارکیٹ میں حفاظتی ماسک کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چند روز قبل 80 روپے میں ملنے والا ماسک کا ڈبہ 1300 روپے کا ہو گیا۔ ریٹیل مارکیٹ میں 200 روپے والا ڈبا 1600 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔ کپڑے کے ماسک کا ڈبہ 700 سے 1 ہزار روپے قیمت میں بیچا جا رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتےہیں کہ صوبائی حکومت ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کررہی ہے۔ کراچی تاجر اتحاد نے مہنگے ماسک بیچنے والوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔چیئرمین کراچی تاجر اتحادعتیق میر کہتے ہیں ہم ایسے لوگوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔