Thursday, March 28, 2024

کراچی تاجر اتحاد کا سندھ حکومت سے مرحلہ وار کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ

کراچی تاجر اتحاد کا سندھ حکومت سے مرحلہ وار کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ
May 3, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی تاجر اتحاد نے سندھ حکومت سے کاروبار مرحلہ وار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث 41 دن سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سندھ حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی بھی تاجروں کے مؤقف کی حامی ہے، سندھ حکومت کا کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔ ادھر سندھ حکومت نے مزید 35 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے 2 روز قبل 90 صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔