Friday, May 10, 2024

کراچی تا گوادر موٹر بائیک اور کار ریلی اختتام پذیر

کراچی تا گوادر موٹر بائیک اور کار ریلی اختتام پذیر
January 30, 2021

کراچی (92 نیوز) ام ن محبت ، بھائی چارے اور سیاحت کے فروغ کا پیغام لیکر تین روزہ کراچی تا گوادر موٹرسائیکل اینڈ کار ریلی اختتام پذیر ہو گئی ۔

ریلی کراچی کوئٹہ شاہراہ سے ہوتی ہوئی مکران  کوسٹل ہائی وے کے راستے حب وندر اور ماڑہ پسنی اور گوادر میں اختتام پذیر ہوئی ۔ موٹر بائیک ریلی میں  ملک بھر سے 50 سے زائد موٹر بائیکر نے حصہ لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔

ریلی کا گوادر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، گوادر پہنچنے والے  موٹر بائیکرز نے کرکٹ گراؤنڈ سے پورٹ روڈ میرین ڈرائیور پر شاندار ریلی نکالی ۔ موٹر بائیکرز اور ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام  بھی کیا گیا۔